چودھری شجاعت اسپتال سے گھر منتقل ،صدر مملکت نے عیادت کی

47

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو 11روز بعد سروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا،اسپتال میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔