پی پی کو پتا چل گیا ہوگا ڈیل کا کیا نقصان ہوتا ہے،حافظ حفیظ الرحمان

51

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان و سینئر لیگی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)حافظ حفیظ الرحمان نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ڈیل کا کیا نقصان ہوتا ہے، میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے میں کوئی بہتری نہ لاسکی، جبکہ ان کا دعویٰ تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ جی بی الیکشن میں وفاق اور سندھ کے وسائل کا مقابلہ رہا، سندھ حکومت اپنا کچرا صاف نہ کر سکی اور کروڑوں روپے گلگت میں جھونک دیے۔پیپلزپارٹی کلین سوئپ کا نعرہ لگاتی رہی، اب پیپلز پارٹی کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ڈیل کا کیا نقصان ہوتا ہے۔