خواجہ آصف سمیت پنجاب کے 37 سیاستدانوں کیخلاف تحقیقات کی منظوری

35

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے( ن) لیگی رہنماؤں خواجہ آصف ،رانا ثنا اللہ،رانامشہوداوررانامبشرسمیت37 سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ۔ جن سیاست دانوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ان میں متعدد موجودہ ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کی منظوری ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔جن سیاست دانوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ان میں شیخ روحیل اصغر، سہیل شوکت بٹ، غزالی سلیم بٹ، ملک محمد افضل ہنجرا، ملک محمد اجمل ہنجرا ، میاں ریاض، عباد اللہ خان ، رانا محمد عظیم ، اشرف عباس ڈوگر، ریاض گورائیہ اور میاں ذوالفقارسمیت دیگر شامل ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق بعض ارکان اسمبلی پر سرکاری زمینوں پر قبضے کرانے اور بعض پر مختلف منصوبوں میں
سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں ،ثبوتوں کی روشنی میں مقدمات درج کرکے ملوث افراد کو گرفتار کیاجارہا ہے۔