سردارمیرعابد سندرانی کی ڈی سی سے ملاقات،شہری پر مسائل گفتگو

70

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ایم پی اے سندھ اسمبلی چیف سردار میر عابد خان سندرانی کی شہری مسائل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورشہر کے اہم مسائل پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ کندھکوٹ کی 30 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم کو جلد مکمل کیا جائے اورشہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔ میر عابد خان سندرانی نے مزید کہا کہ گیس پائپ لائن جو بہت پرانی ہے اور ناقص ہو گئی ہے اس کو گھنٹہ گھر سے لے کر پورے شہر کے محلوں تک نئی ڈلوائی جائے۔ڈی سی نے مسائل کے حل کیلیے یقین وفد کو یقین دہانی کرائی۔