سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

131

ریاض (جسارت نیوز)سعودی عرب میں سعودی لیڈیز ٹیم انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا اور 19 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ رائل گرینز گالف کلب میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا کی نامور گالف کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ مارچ میں شیڈول تھا جو کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ لیڈیز یورپین ٹور کے چیف ایگزیکٹو الیگزینڈرا آرمس کا کہنا ہے کہ ہم خواتین کے پروفیشنل گالف ایونٹ کے سعودی عرب میں انعقاد اور اسے تاریخ کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گالف کے لئے ایک مشکل سال رہا ہے۔ٹیم ایونٹ کے لئے 5لاکھ امریکی ڈالرز انعام رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ ایک محفوظ اور ساز گارماحول میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ 72ہولز پر کھیلا جائے گا۔