آرزو اغوا کیس‘ تفتیشی افسر کو چالان کیلیے 3روز کی مہلت

89

کراچی(نمائندہ جسارت) نو مسلم آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں جیل حکام نے ملزم علی اظہر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عبوری چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے کراس میچنگ کے نتائج آنا باقی ہیں‘ دیگر شواہد اور تفتیش مکمل کرنے کے لییمزید وقت دیا جائے۔ عدالت نے
تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلیے 3 روز کی مہلت دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت20 نومبر تک ملتوی کردی۔