وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 14 نکاتی ایجنڈے شامل

165

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا  جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے.

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی ،معاشی اور کورونا صورتحال پرغور ہوگا، کابینہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایکڈمک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے.

وفاقی کابینہ اشیا کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دے گی جبکہ اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی.

وزیراعظم کی زیر صدرارت کابینہ اجلاس میں اہم پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سی ای اوز کی تقرری کے عمل پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے علاوہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 21 اکتوبر اور 5 نومبر کے ساتھ ساتھ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کریگی.