پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 جبکہ 7,193 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 55 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار 528، پنجاب میں 111,045 ،بلوچستان میں 16,449، خیبرپختونخواہ 42,615، گلگت بلتستان میں 4,461، اسلام آباد میں 24,444 اور آزاد کشمیر میں 5,538 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,751، پنجاب 2,492، خیبرپختونخوا 1,315، اسلام آباد 260، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 156 اورآزاد کشمیر میں 121 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 24 ہزار 834 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 49 لاکھ 79 ہزار 939 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29 ہزار 378 ٹیسٹ کے دوران 2,050 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 33 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,447 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار 408 افراد متاثر، 13 لاکھ 32 ہزار 328 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 237 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔