چین نے ایک بار پھر امریکہ کو خبردار کردیا

145

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر چین فوری جواب دے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں چین امریکہ پر ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتا ہے کہ  اور کوئی بھی طاقت چین کے مفادات کیلئے خطرہ ثابت ہوئی تو چین فوری جوابی کارروائی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک نا قابل تقسیم حصہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت چین کی واحد قانونی حکومت ہے۔ یہ حقیقت ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اُس بیان کے جواب میں آیا ہے جس میں پومپیو نے کہا تھا کہ تائیوان چین کا حصہ نہیں ہے۔