اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انسداد کورونا سے متعلق اشیا کی امپورٹ پرڈیوٹی اورٹیکس معافی سمیت اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی، پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے آن لائن ویزاسہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی بھی منظوری دی ہے۔
اجلاس میں پریس کونسل پاکستان کے ممبران کو نوٹیفکیشن اور پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ موخرکردیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کی ہے، جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21 اکتوبر اور 5 نومبر کے فیصلوں کی توثیق موخرکردی ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق موخر کرتے ہوئے نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔