باہمی مشاورت سے آئی ایم ایف کے ساتھ چلیں گے،مشیر خزانہ

189

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے آئی ایم ایف کے ساتھ چلیں گے،  آئی ایم ایف کا وفد چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مشیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق دورکے قرضوں پرسود کی مد میں5 ہزارارب روپے ادا کیے،معاشی صورتحال میں بہتری اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، آٹو موبائلز اور ٹیکسٹائل شعبے میں بہتری آرہی ہے۔

حفیظ شیخ نے کہاکہ 4 ماہ سے قرضہ نہ لینا بڑی کامیابی ہے، تاریخ میں پہلی بارایک کروڑ50 لاکھ سے زائد افراد کی مالی مدد کی گئی، 2 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالرپرلایا گیا، روپے کی قدرمستحکم ہورہی ہے، اخراجات میں کمی اور ٹیکسزمیں اضافے سے آمدن بڑھی ہے۔