گلگت بلتستان الیکشن: مریم نواز اور بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ

172

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلیفونگ رابطے کے ذریعے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی مذمت کی.

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنمائوں نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی مذمت کی.

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے.

مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، بعدازاں ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا.