سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ لاہور فائنل کھیلنے جارہا ہے، آپ نے یقین نہیں کیا،میری پوری سپورٹ لاہور قلندرزکو ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ٹیموں مضبوط اور پُرجوش ہیں، تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہا ہوں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ قلندرز فائنل کھیلنے جارہا ہے لیکن کسی کو یقین نہیں آرہا تھا۔
لاہور قلندرز کے رانا فواد نے کہا کہ بہت خوش تھا، اور آج کل کا پریشر آرہا ہے، پریشر میچ ہے،لاہور دمادم مست قلندر ہے، ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل اختر کو جب کپتان بنایا تو سب نے تنقید کی لیکن اب پرفارمنس سب کے سامنے ہے، حارث سہیل اور بابراعظم کا مقابلہ قابل دید ہوگا۔