سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کےلئے اہم فیصلہ

221

کراچی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو حیدرآباد اور کوٹری میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سیکریٹری انڈسٹریز سمیت بورڈ میمبرز نے شرکت کی۔

کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ایم ڈی کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے اور کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے اجلاس میں جامشورو میں ایم نائین موٹروے پر 200 ایکڑ لینڈ فل سائیٹ کے لئے زمین کی منظوری دے دی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن حیدرآباداورکوٹری میں شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا.

چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ لینڈ فل سائیٹ کے لئے پہلے ماحولیاتی اثرات پر تحقیق کروائی ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کوآگاہ کیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا سارا سسٹم آن لائین کر دیا گیا ہےجبکہ شہر کی صفائی کے لئے 20 اکتوبر کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔