کرونا کی دوسری لہر،آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن

143

کرونا کی دوسری لہر ،آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہورہی ہے،مریضوں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے. آزاد جموں کشمیر میں بھی کرونا وائرس تیزی سے  پھیل رہا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے صوبے میں ۱۵ روز کے لئے لاک ڈاؤن کا  فیصلہ کیا ہے فیصلے کا  اطلاق ۲۰نومبر سے ہوگا.

تعلیمی اداروں میں تعطیلات، تقریبات،سیاسی و مذہبی اجتماعات اور تفریحی مقامات پر مکمل پابندی ہوگی، سرکاری و نجی محکموں میں حاضری ۵۰ فیصد رکھی جائے گی،جبکہ کرونا سے  بچاؤ کی  احتیاطی تدابیر کو بھی یقینی بنایا جائے گا.