بچوں میں الفاظ کو پرکھنے کا انداز بڑوں سے مختلف کیوں؟

173

ہم سب جانتے ہیں کہ بچوں اور بڑوں کے سوچنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟۔

نئی تحقیق کے مطابق دراصل بچے الفاظ اور جملوں کو پرکھنے کیلئے بڑوں کی طرح دماغ کے مخصوص حصے کو استعمال کرنے پر ہی انحصار نہیں کرتے بلکہ اس کے علاوہ بھی دوسرے حصے کو استعمال کرتے ہیں۔

ہمارا دماغ عمر کے ساتھ ساتھ مختلف مراحل سے گزرتا ہے اور محققین کا دعویٰ ہے کہ ان مراحل میں دماغ کے الفاظ و جملوں کو جانچنے و پرکھنے کے انداز میں بھی فرق شامل ہوتا ہے۔

چھوٹے بچے اور نوعمر زبان کو سمجھنے کے لیے اپنے دماغ کے دونوں اطراف کا استعمال کرتے ہیں لیکن جیسے ہی ہم بلوغت کے قریب پہنچتے ہیں، دماغ صرف بائیں طرف کا حصہ استعمال کرتا ہے۔

جب بچے بات کرنا سیکھ رہے ہوتے ہیں تو وہ دماغ کے دونوں حصوں کا استعمال کررہے ہوتے ہیں لیکن 19 سال کی عمر میں یہ عمل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے۔