لارڈز نذیر احمد نے ہاؤس آف لارڈز سے ریٹائرمنٹ لے لی

177

لندن: برطانوی دارالامراءکےپہلےمسلمان رکن لارڈنذیراحمدنےہاؤس آف لارڈزسےریٹائرمنٹ لےلی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈنذیراحمدکی اہلیہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے اہلیہ کےساتھ وقت گزارنے کے لیے ریٹائرمنٹ لینےکافیصلہ کیا۔

لارڈنذیراحمد نے ہاؤس آف لارڈزسےریٹائرمنٹ کی درخواست دی تھی جس پر غور کرنے کے بعد ہاؤس نے ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی۔

نذیراحمد1998میں لیبرپارٹی کی طرف سےلارڈمنتخب کئےگئےتھے اور دارالامراء  گزارے اپنے وقت کے دوران پاکستان اور کشمیر کے لیے بھرپورآوار اٹھاتے رہے ہیں۔

اس سال فروری سے لے کر اب تک ہاؤس آف لارڈز کے بیس ممبران ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لارڈ کا ٹائٹل لارڈ نذیر احمد کے پاس رہے گا اور دارالامراء کا پاس بھی ان کے پاس ہو گا تاہم وہ قانون سازی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔