پی ایس ایل فائنل: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف

155

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور تمیم اقبال بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ گنوائیں 37 رنز بنائے اور دونوں اوپنرز نے انتہائی سست بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 68 رنز بنائے۔

اننگز کے گیارویں اوور میں عمید آصف نے دونوں اوپننگ بلے بازوں کی اننگز کا خاتمہ کیا، تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ ہوا وہ 38 گیندوں پر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور فخرزمان نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ ہوسکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 134 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز کے محمد حفیط 2، سمت پٹیل 5، بین ڈنک 11، کپتان سہیل اختر 14، محمد فیضان نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی۔ شاہین آفریدی 12 اور ڈیوڈ ویزے 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال، عمید آصف، وقاص مقصود نے 2،2 اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔