پی ایس ایل فائیو: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان فائنل میچ آج ہوگا

171

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ آج ہوگا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گی.

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 8 ماہ تک تعطل کا شکار رہنے والے پاکستان سپرلیگ 5 ویں ایڈیشن کے بقیہ 4 میچز کا آغاز 14 نومبر کو کوالیفائر سے ہوا،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل میچ آج رات 8 بجے نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا.

پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو2 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی طرح فائنل بھی خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔