نایاب کبوتر کی نیلامی

168

برسلز میں نیلامی، ایک چینی شہری نے گزشہ روز ایک خاص قسم کی نایاب نیو کم نامی کبوتری 16 لاکھ یورو میں خرید کر ریکارڈ توڑ دیاہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پجن پیراڈائس (پیپا) نام کی آن لائن ویب سائٹ پر نیلامی کروانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ سال آرمانڈو نامی نر کبوتر کو 12.5 لاکھ یورو میں فروخت کیا گیا تھا جبکہ نیو کم نامی کبوتری نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

آن لائن ویب سائٹ کے مطابق نیو کم 2 سالہ کبوتری ہے جسے 2 سو یورو پر نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا جبکہ نیو کم ‘ہومنگ پجن’ ہے یعنی وہ کبوتر جسے دور سے گھر واپس آنے کی تربیت دی جاتی ہے اور جس سے یہ لمبے فاصلے کی اُڑان بھرتا ہے۔

پجن پیراڈائس کے کے مطابق یہ عالمی ریکارڈ ہے اور اس قیمت کی نیلامی پہلے ریکارڈ نہیں کی گئی تھی جبکہ ادارے کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ  مجھے نہیں لگتا تھا کہ ہم اس قیمت تک کبھی پہنچ سکیں گے اور شاید خریدار اس کی نسل بڑھانا چاہتا ہوگا یا ہوگی۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں بہترین یورپی پرندوں نے خاص طور پر چین میں، پوری دنیا کے مقابلے میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور چین میں کبوتر بازی کے کئی مقابلے منعقد ہوتے ہیں جبکہ  صرف یہی نہیں خلیجی ممالک اور ایشیاء کے ارب پتی افراد بھی ان چیمپیئن کبوتروں کی خریداری کے لئے آتے ہیں اور  بیلجیم اور شمالی فرانس میں لوگ ایک طویل عرصے سے کبوتر پال رہے ہیں۔

 واضح رہے چین میں اس کھیل کا آغاز ہزاروں سال پرانا ہے۔