سندھ حکومت کی ویب سائٹ ہیک، اسکولز بند کرنے کا مطالبہ

195

کراچی: ہیکرز نے سندھ حکومت کی ایک اہم ویب سائٹ کو ہیک کر کے اسکولز بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی سرمایہ کاری سے متعلق ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا۔ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ویب سائٹ بحال نہ ہوسکی۔

ہیکرز نے sindhinvestment.gos.pk کو ہیک کر کے ایک پیغام شائع کیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ “حکومتِ پاکستان طلبا کی زندگیوں کو مذاق نہ سمجھیں۔ اسکولوں کو فوری بند کیا جائے۔ طلبا ملک کا اہم اثاثہ ہیں، ان کو تناہ نہ کریں”۔

آخر میں ہیکرز نے لکھا کہ “طلبا کو بچاؤ، پاکستان کو بچاؤ۔۔”