وزیرِ اعظم نے قومی روزگار اسکیم  کی منظوری دے دی

152
 

وزیرِ اعظم نے قومی روزگار اسکیم  کی منظوری دے دی

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. ان خیالات کا اظہار نے مشیر برائے امورِ نوجوان عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران کیا.

 ملاقات میں  قومی روزگار اسکیم کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئےعمران خان  کا کہنا تھا کہ  حکومت نوجوانوں سے کیے وعدوں کو عملی جامع  پہناتے ہوئے انہیں ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہے.کیونکہ مضبوط نوجوان ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں.

عثمان ڈار نے وزیرِ اعظم کو  کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے  بریفنگ بھی دی، یاد رہے کہ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم اور کاروبار کے لئے آسان قسطوں پر قرضے فراہم کیے جارہے ہیں.