ٹرمپ گزشتہ ہفتے ایران پر حملہ کرنے والے تھے،رپورٹس

191

امریکی میڈیا سے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ گزشتہ ہفتے ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

نیو یارک ٹائمز اور دیگر امریکی میڈیا  رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدارتی مدت ختم ہونے سے 2 ماہ قبل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا سوچ رہے تھے ۔

ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے آپشن پر غور کرتے رہے تاہم مشیران کی مشاورت کے بعد انہوں نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ ترک کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے بعد ٹرمپ ایران پر حملے کے آپشنز پر غور کیا تھا۔ٹرمپ کو مشیروں نے ایران  کے ساتھ براہ راست تصادم نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ایسا کرنا امریکا کو ایران کے ساتھ براہ راست سرحدی جنگ میں الجھا سکتا ہے۔

مشیروں کے مشورے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر حملے کا ارادہ ترک کیا۔ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وہ صدارتی مدت ختم ہونے کے قریب ہیں اور دو ماہ بعد وہ اس منصب سے الگ ہونے والے ہیں۔