نا اہلی کیس: راجا بشارت کی جائداد سے متعلق تفصیلات طلب

74

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کی نااہلی سے متعلق کیس میں صوبائی وزیر کی جائداد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارنے عدالت سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور خواجہ آصف کیس کے عدالتی فیصلے دینے کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کیسز کے فیصلے پڑھ چکا ہوں، راجا بشارت کیس میں کچھ دستاویزات کم ہیں، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 7 دسمبر تک کیلیے ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی نااہلی کے لیے ان کی سابقہ بیوی سیمل راجا نے درخواست دائر کی تھی۔