کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کرکٹ اور شوٹنگ بال کا آغاز

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی و بلدیہ عالیہ کورنگی کے اشتراک سے ضلع کورنگی کے مختلف کھیلوں کے میدانوں میں کرکٹ ،فٹ بال اور شوٹنگ بال شاندار مقابلے جاری ،اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عاصم عباسی نے لانڈھی جم خانہ پر کرکٹ اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نور مصطفی لغاری نے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ،کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شاہ فیصل وائٹ نے لانڈھی وائٹ کو 27رنز سے ہرا دیا ،شاہ فیصل وائٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 158رنز اسکورکیے ، ،ٹارگٹ کا دفاع کرنے میں لانڈھی وائٹ ناکام رہی اور 130رنز بنا کر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی ،شاہ فیصل کی جانب سے بلال منظور طلحہ صدیقی نے3,3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی۔