گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ، بلوچ یوتھ کی پنالٹی ککس پر کامیابی

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین سماجی شخصیات غنی اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوان کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں وہ یہاں ملیر سٹی آسو گوٹھ میں ملیر یونین فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ملیر یونین گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ غنی اللہ خان نے کہاکہ آئی بی سی پرائیویٹ لمیٹڈ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر معروف فٹ بال آرگنائزر منیر احمد قمرانی، فیصل بلوچ، نصیر عمر بلوچ، اقبال بلوچ، کریم بخش ہنگو، فقیر محمد گلزار جونیئر، الحاج محمد گل جدون، صعیب خان جدون بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کھیلے گئے میچ میں بلوچ یوتھ جام گوٹھ نے عادل اسپورٹس کلب کو صفر ایک گل سے ہرادیا ۔ دونوں نے عمدہ اور شاندار کھیل کا مظاہر کیا۔