راولپنڈی(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ 2020ء کے نویں روز پانچ میچز کھیلے گئے۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ,چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبران اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن رانا مجاہد علی , اولمپیئن دانش کلیم بھی موجود تھے۔ایونٹ کے نویں دن کا پہلا میچ پاکستان نیوی اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان نیوی نے ماڑی پیٹرولیم کو 0-1 سے شکست دے دی۔پاکستان نیوی کی جانب سے میچ کا واحد گول علی شیر نے اسکور کیا۔ دوسرا میچ پاکستان ائر فورس اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا. جو پاکستان ائر فورس نے 1-4 سے جیت لیا. پاکستان ائر فورس کی جانب سے عمر مصطفی,عبدالرحمن نے ایک ایک جبکہ رضوان نے دو گول اسکور کیا۔ جبکہ پاکستان پولیس کی جانب سے واحد گول عبدالاحد نے اسکور کیا۔تیسرا میچ پنجاب اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا گیا جوپنجاب نے 0-3 سے جیت لیا۔ پنجاب کی جانب سے زین ,حنان عمار نے ایک ایک گول اسکور کیا۔اایونٹ کا چوتھا میچ پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مابین کھیلا گیا جو1-2 سے پاکستان واپڈا نے جیت لیا ۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے توثیق اور سہیل نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا۔ایونٹ کا پانچواں میچ پاکستان آرمی اور سوئی سدرن کے مابین کھیلا گیا. جو سوئی سدرن نے 0-1 سے جیت لیا۔سوئی سدرن کی جانب سے میچ کا واحد گول زیشان نے اسکور کیا ۔