پی ڈی ایم میں سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں،علی محمد خان

43

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں 10 ڈرائیورز ہیں اور ہر ایک کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔ منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ ہم حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، گلگت بلتستان (جی بی) میں پرامن طریقے سے انتخابات کا عمل مکمل ہوا، اب پی ٹی آئی نے آگے کام کرنا ہو گا اور گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں کون سا کارنامہ سر انجام دیا ہے ؟ مریم نواز انتخابات کے دنوں میں نواز شریف بیانیے کو ہی دہراتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مریم نواز اور ان کے ابو کے اداروں کے خلاف بیانیے کو گلگت بلتستان کی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ مریم نواز نے گلگت میں عوام سے کہا تھا منتخب حکومت کو گرائیں گے۔