سابق امیر جماعت اسلامی حیدرآباد شوکت علی انتقال کرگئے

128

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد اور معروف سماجی شخصیت شیخ شوکت علی75برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔شیخ شوکت علی 1980ء سے جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے ، ناظم حلقہ ، ناظمہ زون ، رکن شوریٰ ،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد اورجماعت اسلامی لطیف آباد زون Aکے امیر رہے ، 2013ء میں انتخابات میںبھی حصہ لیا ۔مرحوم نے اپنی زندگی عوام کی فلاح وسماجی کاموں کیلیے وقف کی وہ الخدمت کے تحت بھی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی کی نماز جنازہ مدرسہ مظاہر العلوم لطیف آباد نمبر9میں ادا کر دی گئی ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے شیخ شوکت علی کی نماز جنازہ پڑھائی ۔تدفین لطیف آباد نمبر8قبرستا ن میں ہوئی۔نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ عبدالوحیدقریشی ، امیر ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ ، نائب امراء ڈاکٹر سیف الرحمن ، عبدالقیوم حیدر، باقر علی نظامانی، قاری محمد افضل شاکر، سابق امیر ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید ، مشتاق احمد خان ،یونس قائمخانی،الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری نعیم عباسی ، سلیم خان ، محمد علی چوہان ،جماعت اسلامی سندھی میڈیا سیل پاکستان کے انچارج نعیم مغل، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی ، جے یو آئی (ف) کے تاج محمد ناہیو ں ، جے یو آئی( س) کے مولانا اعظم خان سواتی، حافظ ارمان چوہان ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما فہیم آرائیں ، رضوان گدی ، خالد حسین ، پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مستنصر حسین ، ملی مسلم لیگ کے خالد سیف ، تنظیم اساتذہ کے محمد اسلم قریشی ، جاوید اخلاق، پروفیسر مجیب اللہ منصوری، جے آئی یوتھ ضلع حیدرآباد کے صدر راحیل قریشی ، عرفان قائمخانی، صحافی عبدالحفیظ عابد ، آل پاکستان مسلم لیگ کے شعیب ملک ، مصطفی حیدری ، نیشنل لیبر فیڈریشن کے شکیل احمد شیخ‘ظفر خان سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت مختلف سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، نائب امراء جماعت اسلامی پاکستا ن راشد نسیم ، لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شیخ شوکت علی کے صاحبزادے جمشید علی شیخ سے فون پر اظہار افسوس کیااور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔