گلگت ،جی بی اے 2 میں دوبارہ گنتی پر پیپلز پارٹی کاکامیابی کا دعویٰ

118

گلگت (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 2 گلگت (2) میں دوبارہ گنتی پر اس کے امیدوار کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جمیل احمدکو دوبارہ گنتی پر142 ووٹوں کی برتری مل گئی ہے‘ اس سے قبل آنے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ نے 2 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ غیر حتمی نیا نتیجہ سامنے آنے کے بعد مبینہ دھاندلی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے والے پیپلز پارٹی کے کارکن جشن منانے لگے۔