اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ مجرمہ مریم نوازنے حلیمہ سلطان بننے اورکرپشن کو قومی فریضہ بنا کر بیچنے کی کوشش کی مگر گلگت کی عوام نے ان کے کرپشن زدہ بیانیے کو مسترد کر دیا۔ شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ پرچی چیئرمین بلاول زرداری نے ٹوپیاں پہننے، پہنانے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل میں ملی 12 نشستوں کا جعلی منجن بیچنے کی کوشش کی لیکن گلگت بلتستان کے عوام نے ان دونوں کو مسترد کر دیا ۔