موٹروے زیادتی کیس: عابد ملہی کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد

37

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ سمیت مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ گزشتہ روز ملزم عابد ملہی کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عابد ملہی سے تفتیش کا عمل جاری ہے استدعا ہے کہ مزید 15 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت علی کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔