تربت ،سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، انتہائی خطرناک دہشتگرد ہلاک

64

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایران کو مطلوب نہایت خطرناک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کے مشترکہ آپریشن میں ایرانی حکومت کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد باپ بیٹا تھے، اور ایرانی حکومت کی جانب سے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت ملا عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے چار انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔