فیصلہ کرو! گلگت الیکشن کا نتیجہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے؟ نوازشریف

82

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ خود فیصلہ کرو، گلگت بلتستان الیکشن کا نتیجہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے؟ مسلم لیگ ن کیلیے عوامی محبت کا نتیجہ صرف 2 سیٹیں جبکہ پی ٹی آئی کے لیے عوام کا مگر غضب و غصہ مگر نتیجہ 9
سیٹیں جیت گئی؟ ذرا خود مشاہدہ کیجیے ۔ انہوں نے ٹویٹر پر گلگت بلتستان الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شکست اور حکمران جماعت تحریک انصاف کی جیت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر، ان کا جوش و ولولہ اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کی بنا پر بے مثال عوامی محبت، نتیجہ 2 سیٹیں۔دوسری جانب عوام کی عدم دلچسپی، غضب و غصہ مگر نتیجہ 9 سیٹیں۔ خود مشاہدہ کیجیے اور فیصلہ کریںکہ کیا انتخابات کا نتیجہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے؟ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران عوام کے سیاسی جماعتوں کی مقبولیت اور عوامی خدمت سے متعلق تاثرات کی ویڈیو بھی شیئر کی۔