گندم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا ، وفاقی کابینہ ، کورونا ادویات درآمد پر ڈیوٹی ختم

55

 

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم اور چینی کی کوئی کمی نہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور وبائی مرض کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کے گئے۔ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی جب کہ کورونا سے بچاؤ اور روک تھام کے لیے ادویات اوراشیا کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔اس مو قع پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی ویکسین آنے میں دیر ہے، عوام احتیاطی تدابیراختیار کریں۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی بھی منظوری دی۔کابینہ اراکین کو بتایا کہ ممبران قومی اسمبلی کے اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ایک واضح طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، اس ضمن میں بروقت مسائل حل نہ کرنے
پر ضلعی انتظامیہ اور شکایات سے متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔