کھپرو،سرکاری اسٹال پر مٹی اور کنکریاں ملا آٹا فروخت

47

کھپرو(نمائندہ جسارت)کھپرو میں آٹے کی قیمت پر کنٹرول نہیں ہوسکا ایک کلو آٹا 62 روپے میں فروخت ،شہری پریشاں۔انتظامیہ کی جانب سے لگنے والا اسٹال پر غیر معیاری آٹا فروخت ،آٹے میں مٹی اور کنکر کی شکایات۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنا کا اسسٹنٹ کمشنر کو حکم جاری کیا گیا تھا کہ فلور ملز مالکان جو آٹے کو اضافی قیمت میں فروخت کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے مگر تعلقہ کھپرو میں اسسٹنٹ کمشنر نے فلور ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ،فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 1680 روپے من فروخت سے انکار کردیا اور اپنی من مانی کرتے ہوئے آٹا 2480 روپے من اور ایک کلو 62 روپے میں فروخت جاری رکھی۔ شہریوں نے حکومت وقت پرسخت تنقید کی اور کہا کہ مہنگائی کا بم عوام پرگرا کر عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ دوسری جانب فوڈ انچارج چندی رام کی نگرانی میں آٹے کے اسٹال پر ملنے والا آٹا غیر معیاری اور مٹی کی ملاوٹ والا فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے شکایات کی کہ خدارا حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آٹے کی قیمت کم کی جائے اور اضافی قیمت وصول کرنے والے فلورملز مالکان کی فلور ملز کو سیل کیا جائے اور غیر معیاری آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔