دھابیجی، نامعلوم چور تاجر کی نئی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر

58

دھابیجی (نمائندہ جسارت) دھابیجی بے امنی کی لپیٹ میں آگیا، نامعلوم چور تاجر کی نئی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہوگئے۔ 3 روز قبل بھی نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے تاجر سے لاکھوں روپے لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا تھا، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام۔ گزشتہ شب نامعلوم چور غریب آباد مارکیٹ دھابیجی کے تاجر شیر محمد غوری کی گلوبل شادی ہال کے باہر کھڑی نئی سی ڈی 70 موٹر سائیکل لے اڑے۔ گزشتہ تین روز کے دوران علاقے میں چوری اور لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں پر تاجر برادری سمیت شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تین روز قبل بھی نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے موبائل تاجر اختر آرائیں سے گھر جاتے ہوئے راستے میں لاکھوں روپے لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جبکہ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔