میہڑ، بدعنوانی کے الزام میں ہیڈ محرر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا

27

میہڑ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک کی جانب سے بدعنوانی، کرپشن کے الزام میں فریدآباد تھانے کے ہیڈ محرر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک کے احکامات کے مطابق فریدآباد تھانے کے ہیڈ محرر انور علی ہنگورو کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک کے پی آر او نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے الزام میں ہیڈ محرر کی نوکری ختم کردی ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فرید آباد تھانے کے ایس ایچ او بہادر سرگانی اور ہیڈ محرر انور علی ہنگورو کے درمیان چوری کے الزام میں ملزمان کو سے آزاد کرنے پر تکرار چل رہی تھی۔ ہیڈ محرر کا کہنا تھا کہ میں نے ملزمان کو ایس ایچ او کے احکامات پر چھوڑا تھا۔ واویلا کرنے پر ایس ایچ او فرید آباد اپنے بیان سے مکر گئے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بہادر سرگانی نے بتایا کہ ہیڈ محرر کو غیر قانونی اقدامات اٹھانے پر ایس ایس پی نے کارروائی کی ہے۔