جھڈو، کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی، ڈرائیور فرار

24

جھڈو (نمائندہ جسارت) تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی، ڈرائیور فرار، پولیس نے کار تحویل میں لے لی۔ حیات خاصخیلی کے علاقے میں جھڈو بائی پاس روڈ پر تیز رفتار کار نے آگے جانے والی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں مرکز صحت میں طبی امداد دی گئی، دونوں کی شناخت عمران خاصخیلی اور در محمد گوندل کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا۔