جیکب آباد ،اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمرقید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا

59

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے سیشن جج کی عدالت نے ساڑھے 16من چرس اسمگل کرنے کے جرم میں مجرم کوعمر قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ،6ماہ قبل ایکسائز پولیس نے کارروائی کرکے چرس کی اسمگلنگ ناکام بنائی تھی۔ جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی بوہیو کی عدالت نے ساڑھے 16من چرس اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر قلعہ سیف اللہ کے رہائشی سمیع اللہ پٹھان ولد بسم اللہ کو عمر قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید6 ماہ قید کاٹنا ہو گی۔ یاد رہے کہ ایکسائز پولیس کے اے ای ٹی او ضیا السلام پٹھان نے 6 ماہ قبل 22جون کوبائی پاس پر میہر شاہ کے قریب مزداسے ساڑھے 16من چرس سمیت سمیع اللہ پٹھان کو گرفتار کیا تھا ۔