میہڑ، پلاٹ پر قبضے کیخلاف مسمات زلیخاں کا بیٹے کے ہمراہ احتجاج

40

میہڑ (نمائندہ جسارت) پلاٹ پر قبضے کیخلاف مسمات زلیخاں نے بیٹے کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر احتجاج کیا، انصاف کی فراہمی کا مطالبہ۔ اس موقع پر مسمات زلیخاں اور بیٹے معشوق کرٹیو نے کہا کہ کچھ وقت قبل چنیسر کرٹیو نے ہمیں پلاٹ دیا تھا، جو اب فوت ہوگیا ہے، مرحوم چنیسر کے فوت ہونے کے بعد ہمارے ہمزاد بھائی حیات کرٹیو نے ہمارے پلاٹ پر قبضہ کرلیا۔ فیصلہ کرنے کے بجائے حیات کرٹیو ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے پلاٹ دستبردار ہونے کا کہہ رہا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد، ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔