پاکستانی تاجر سیدہ آمنہ نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے

80

کراچی

پاکستان کی ابھرتی خاتون تاجر اور سماجی کارکن سیدہ آمنہ ناصر جمال نے امریکا میں8 اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے ہیں جن میں 7 چاندی اور ایک کانسی کا اسٹیوی ایوارڈ شامل ہے۔امریکا میں ہر سال دنیا کے سب سے بڑے کاروباری ایوارڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔سیدہ آمنہ ناصر جمال کا انتخاب بزنس ان ویمن برائے 17 ویں سالانہ اسٹیوی ایوارڈز میں 3,500 سے زائد نامزدگیوں میں حتمی طور پر 8 اقسام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایمپلائی آف دی ائیر خاتون ایگزیکٹیو ہیں۔سیدہ آمنہ نے تعلیم کے ذریعے انقلاب لانے کی مہم کی سربراہی کی۔اسٹیوی ایوارڈز کاروباری خواتین، ایگزیکٹیوز، ملازمین اور ان کی تنظیموں کے لیے دنیا کے اعلیٰ اعزاز ہیں۔خواتین میں کاروبار کے لیے ایوارڈز مشہور امریکی بزنس ایوارڈز اور بین الاقوامی بزنس ایوارڈز کے تخلیق کاروں کے ذریعہ تیار کیے گئے ہیں۔سیدہ آمنہ ناصر جمال نے اس موقع پر کہا کہ مستقل کوششوں اور لگن کے ساتھ بفضل تعالیٰ اس مقصد کے لیے اپنی این جی او کی شروعات کی اور خواتین میں تعلیم اور سماجی کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔