اسد اللہ بھٹو نے کشمورر واقعے کی متاثرہ بچی کی عیادت کی

87
کراچی: مرکزی نائب ا میر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو اور صوبائی امیر محمد حسین محنتی سانحہ کشمور کی متاثرہ بچی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں مقامی اسپتال میں زیر علاج کشمور میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی علیشہ کی عیادت اور ان کی والدہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ وفد میں صوبائی امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی، کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی او
ر اسلامی جمعیت طلبہ کے مقامی ذمے داران محمد رفیق صافی شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے متاثرہ بچی کی صحت و علاج تسلی بخش نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ بچی کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کرے اگر ضروری ہو تو بیرون ملک بھی علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ اسد اللہ بھٹو نے متاثرہ بچی کا الخدمت و جماعت اسلامی کی جانب سے علاج و معالجے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اہم شخصیات کی جانب سے ظلم کا نشانہ بننے والی بچی کی عیادت و داد رسی نہ کرنا افسوسناک ہے۔ کشمور واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ اس طرح کے دلخراش واقعات کے سد باب کے لیے سخت قانون سازی ناگریزہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارلیمنٹ میں زینب الرٹ بل پیش کیا تھا جس میںکہا گیا تھاکہ جنسی درندگی کرنے والے ملزمان کو سزائے موت دی جائے، لیکن حکمران ٹولے نے سزائے موت کے قانون کو منظور ہونے نہیں دیا جس کی وجہ سے آج کشمور میں اندوہناک واقعہ ہوا ہے۔ لہٰذا حالات کا تقاضا ہے کہ معصوم بچوں کو جنسی درندگی سے بچانے کے لیے زینب الرٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے ایسے درندہ صفت انسانوں کو سزائے موت دینے کی ترمیم کی جائے تاکہ آئندہ ایسی حرکت کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے۔

کراچی: مرکزی نائب ا میر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو اور صوبائی امیر محمد حسین محنتی سانحہ کشمور کی متاثرہ بچی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں