جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ کی لفٹ خراب، غیر ملکی مسافر پھنس گئے

47

کراچی(نمائندہ جسارت)جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کی لفٹ اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث غیر ملکی مسافر 7 منٹ سے زائد پھنسے رہے، ایمرجنسی کا بٹن بھی کام نہیں
کر رہا تھا، سی اے اے کے عملے نے کیمرے کی مدد سے دیکھا کہ مسافر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، جس پر مسافروں کو لفٹ سے باہر نکالا گیا۔ ذرائع کے مطابق دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ائرپورٹ انتظامیہ نے بھی آئے روز لفٹس خراب ہونے کا اقرار کرلیا ہے جبکہ ائرپورٹ منیجر نے بتایا کہ لفٹ کی روزانہ کی بنیادوں پر مینٹننس کی جاتی ہے