کورونا: وفاق نے تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں

229

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی وزارت تعلیم نے تجاویزصوبوں کو بھجوادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے امتحانات اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق تین مختلف تجاویز صوبوں کی بھجوائی ہیں۔

کورونا: ہائیکورٹ کی شادی ہالز سے متعلق حکومتی فیصلے کی توثیق

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ  تعلیمی سیشن مارچ کے بجائے مئی میں ختم کیے جائیں،تعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کردیا جائے، 24 نومبرسے پرائمری اسکولزبند کردیئے جائیں۔

تجاوزیز میں مزید کہا گیا  ہے کہ  2 دسمبر سے مڈل اسکولزبند کردیئے جائیں، 15 دسمبر سے ہائیرسیکنڈری اسکولز بند کردیئے جائیں،  تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھا دیا جائے۔