امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کو مسترد کرنے اور شفاف قرار دینے پر ڈائریکٹر ہوم لینڈ سائبر سیکورٹی اینڈ انفراسٹرکچر کرسٹوفرکوبز کو برطرف کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ناکامی کا غصہ اپنی ٹیم پر نکالنے لگے۔ وزیر دفاع کے بعد ایک اور سیکورٹی کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
انتخابات کو دھاندلی سے پاک قرار دینا ٹرمپ انتظامیہ کے لیے جرم بنتا جارہا ہے۔ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والے افسران کو صدر ٹرمپ سوشل میڈیا پر بیان جاری کر عہدے سے ہٹانے کے احکامات سنا رہے ہیں۔
کرسٹوفر کربز کے ادارے نے امریکی انتخابات کے حوالے سے فراڈ اور ہیکنگ کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا جس پر ٹرمپ طیش میں آگئے اور فوراً ڈائریکٹرہوم لینڈ سائبر سیکورٹی اینڈ انفراسٹرکچر کرسٹوفرکوبز کو برطرف کر دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کورآڈینیٹنگ کونسل، سائبر سیکورٹی اور ہوم لینڈ سیکورٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہےکہ 3 نومبر کا الیکشن امریکی تاریخ کا محفوظ ترین الیکشن تھا۔