تازہ انجیر خواتین کے لیے کتنا مفید ہوتا ہے؟

338

بین الاقوامی ماہر خوراک  کاکہنا ہےکہ  تازہ انجیر خواتین کے لیے بے حد مفید ہے اور اس میں ریشے اور اینٹی آکسائیڈ بڑی مقدار میں موجود  ہوتا ہے اور انجیر کے استعمال سے خواتین چھاتی کے کینسر، خون، دل کے امراض اور ذیابیطس سے تحفظ کے علاوہ دیگر کئی امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔

میگزین کے مطابق ماہر غذائیت جدعون کا کہنا ہےکہ انجیر (فگس) میں بھاری مقدار میں موجود ریشے خون کے نظام کو بہتر بناتے ہیں، بلڈ پریشرمیں توازن پیدا کرتے ہیں اور یہ فری ریڈ سیلز کی مقدار گھٹا دیتے ہیں کیونکہ فری ریڈ سیلز وقت کے ساتھ ساتھ خلیوں اور اعضا کو کمزور کردیتے ہیں جس کی  وجہ سے بہت سارے امراض مثلا دل کی بیماریاں لاحق ہو جاتے ہیں جبکہ تازہ انجیر خواتین کے لیے بے حد مفید ہے۔

تحقیق کے مطابق تازہ انجیر کے استعمال سے قبض کی شکایت نہیں ہوتی جبکہ 150 افراد پر کیے جانے والے تجربے سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ روزانہ 8 انجیریں کھاتے ہیں وہ قبض کے عارضے اور پیٹ کے مسائل میں ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم مبتلا ہوتے ہیں جو انجیر بالکل نہیں کھاتے۔

ماہر غذائیت نے اس بات پر توجہ دلائی ہے کہ انجیر کا استعمال وزن کم کرنے میں معاون بنتا ہےاور اس کا حد سے زیادہ استعمال بھی ٹھیک نہیں ہوتا  جبکہ انجیر سے ذیابیطس کے مرض بھی کنٹرول ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق امریکہ کی ذیابیطس سوسائٹی نے انجیر کے استعمال کا مشورہ دیا ہے اور انجیر میں موجود پوٹاشیم ذیابیطس کو جذب کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ انجیر کے استعمال سے کولیسٹرول کی مقداربھی گھٹتی ہے کیونکہ اس میں ٹیکٹن مادہ ہوتا ہے جو پانی میں گھلنے والے ریشوں سے تعلق رکھتا ہے۔

واضح رہے انجیرکو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے اور یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے اور  تازہ انجیر کے فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور خشک انجیر غذائی عناصر سے مالا مال ہوتی ہے اور اس وجہ  سے یہ دل کے امراض کے خطرات کو روکنے میں معاون بنتی ہے جبکہ تازہ انجیر سے ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ نہیں ہوتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں پوٹاشیم بھاری مقدار میں ہوتا ہے اور سوڈیم کی مقدار معمولی ہوتی ہے۔