مریم اور صفدر کیخلاف مزارِ قائد بے حرمتی کیس خارج

162

اچی کی مقامی عدالت  نے کیپٹن (ر) صفدر اورمریم نواز کے خلاف مزار قائد بے حرمتی کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

سٹی کورٹ کراچی  میں مزار قائد  کی بے حرمتی  کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے مقدمے کو سی کلاس کر دیا جس کے مطابق مستقبل میں اگر ملزمان کے خلاف شواہد ملے تو کیس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔

پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا تھا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر نہیں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ کی مزار موجودگی ثابت نہیں ہوسکی۔پی ٹی آئی کےوقاص احمد خان نے مزار قائد کی بے حرمتی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

مریم نواز کی مزار قائد حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کے لیے بند تھا،پولیس نے مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کیے تھے۔