سری لنکا: ماہی گیری کے وزیر نے کچی مچھلی کھا کر کیا پیغام دیا؟

264

سری لنکا میں ماہی گیری کے وزیر دلیپ ویدارچاچی نے کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھا کر لوگوں کو مچھلی خریدنے کی ترغیب دی۔

سری لنکا میں قانون ساز اسمبلی کے رُکن نے بحران کا شکار مچھلی کی صنعت کو بحال کرنے اور شہریوں کو مچھلی خریدنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کو کھا کر دکھایا۔

حزب اختلاف کے رکن اسمبلی جو سری لنکا کے ماہی گیری کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے درہے ہیں، نے اپنی نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کوروناوائرس وبا سے سری لنکا کی مچھلی کی صنعت کو بحران سے دوچار کیا ہے جو معیشت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔