فلسطینی وزیر برائے امور حسین الشیخ نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ سِوِل اور سلامتی کے تعاون کو بحال کرے گا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل و فلسطین کا شہری و سلامتی تعاون مئی میں مقبوضہ مغربی کنارہ تنازعہ کے وقت معطل ہوگیا تھا تاہم فلسطینی حکام نے اُسے دوبارہ بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے صدر محمود عباس کو ماضی میں ہوئے تمام معاہدوں پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد وزیر امور کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ حسین الشیخ نے ٹویٹر پر لکھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے تعلقات ویسے ہی بحال ہونگے جیسے ماضی میں تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی حکام نے کہا تھا کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ دو خود مختار ریاستوں کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے میں رکاوٹ ہے۔